11

جنوبی پنجاب میں محرم الحرام پر امن و امان کی مثالی صورتحال قائم ہے،ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان

ملتان(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ و پولیس قیام امن کیلئے مکمل الرٹ ہے،اس سلسلے میں 7 محرام الحرام کو تمام جلوس اور مجالس پرامن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچیں،محرم انتظامات کے سلسلے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ نے مخلتف روٹس کے ہنگامی دورے کئے،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اور ڈپٹی کمشنر نے سی پی او کے ہمراہ ممتاز آباد روٹ کا معائنہ بھی کیا،کیپٹن ر ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے روٹس پر سکیورٹی انتظامات چیک کئے اور احکامات جاری کئے،ممتاز آباد روٹ پر سی پی او منیر مسعود مارتھ نے امن و امان کے حوالے بریفننگ دی،اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں امن و امان کی مثالی صورتحال قائم ہے،تاہم امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہ کہ پولیس اور انتظامیہ نے محرم روٹس پر مثالی انتظامات کئے ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے روٹس پر انتظامات بروقت مکمل کئے ہیں،تاکہ عزاداروں کو مثالی سہولیات دی جاسکیں،۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام جلوسوں اور مجالس میں کورونا ایس ایس پی پیز کا مکمل خیال کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سول سوسائٹی اور علما کرام قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ حساس مقامات اور مجالس پر خصوصی سکریننگ کی جارہی ہے اور کسی بھی شرپسندی سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی ادارے فوری حرکت میں آئیں گے،منیر مسعود مارتھ نے اپیل کی کہ علماء کرام امن کمیٹی کے فورم سے امن کا پیغام عام کریں،تاکہ شہر اولیاء کی فضاء پرامن رہ سکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ڈسپلن عمران شوکت بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں