7

جنوبی پنجاب میں مہنگائی کا طوفان،یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی،چینی اور آٹا مہنگا کردیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں یوٹیلٹیی سٹورز پر آٹے کے تھیلا 150 روپے، چینی 17 روپے اور گھی کی فی کلو قیمتوں میں 90 روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران رعایتی نرخ پر گھی کی سہولت ختم کر دی گئی،یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 90 روپے فی کلو مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 170 کے بجائے 260 روپے کلو ملے گا۔ کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز پر 3 بنیادی اشیاء مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا گیا۔ ای سی سی نے کہا کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 40 لاکھ خاندانوں کو قرضے مل سکیں گے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کو اخراجات کی مد میں 86 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں وزارت صنعت کی طرف سے وزیر اعظم کے ریلیف پیکج کے تحت 5اشیاء پر سبسڈی کی فراہمی کی میعاد15جولائی سے بڑھا کر30 ستمبر تک کرنے کی سمری پیش کی گئی، تاہم ای سی سی نے بھی، آٹا اور چینی کو مہنگا کرنے کی منظوری دی۔ تاکہ یو ایس سی اور مارکیٹ کے ریٹ کے گیپ کو کم کیا جا سکے۔ اجلاس میں کینیا سے چیزین درآمد کرنے پر دستاویزات کی تصدیق کی فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے زرعی سیکٹر کے تحت کھاد کی خریداری کے پیکج میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت کاشتکار اپنی مرضی کی کھاد کے لئے سبسڈی کا استعمال کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں