10

جنوبی پنجاب میں 103 بجلی چور پکڑے گئے،ایک لاکھ 43 ہزار یونٹس چوری پر28لاکھ جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 103 بجلی چور پکڑلئے،ایک لاکھ43 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر28لاکھ68ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،11مقدمات درج کئے،5اگست2021 کو ملتان میں 9بجلی چوروں کو307490روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان میں 16صارفین کو183682روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،وہاڑی میں 3بجلی چوروں کو146308روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 11بجلی چوروں کو399391 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں 18صارفین کو 340940روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 23بجلی چوروں کو499500روپے جرمانہ عائد اور 5 مقدمات درج،مظفرگڑھ میں 11بجلی چوروں کو340000روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 11بجلی چوروں کو589500روپے جرمانہ عائداور 2مقدمات درج، خانیوال میں ایک بجلی چور کو61224روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں