5

جنوبی پنجاب میں 110 بجلی چوروں پر 27 لاکھ 44 ہزار روپے جرمانہ عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روزمیں 110بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ40ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر27 لاکھ44ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،5مقدمات درج کئے،15جولائی 2021 کو ملتان میں 17بجلی چوروں کو437428روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان میں 17صارفین کو 393513روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج،وہاڑی میں 12صارفین کو237690روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 15بجلی چوروں کو495985 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں 17صارفین کو313453روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 13صارفین کو288000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 11بجلی چوروں کو196000 روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 2بجلی چوروں کو168000روپے جرمانہ عائداورخانیوال میں 6بجلی چوروں کو214000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں