12

جنوبی پنجاب میں 158 بجلی چور پکڑے گئے،48 لاکھ 58ہزارروپے جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 158بجلی چورپکڑلئے،2لاکھ56ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر48 لاکھ58ہزارروپے جرمانہ عائد،10مقدمات درج،29جولائی 2021 کوملتان میں 40بجلی چوروں کو1644750روپے جرمانہ عائد کیاگیااور4 ایف آئی آرز درج کروائی گئی۔ڈی جی خان میں 18صارفین کو242613روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج کروائے گئے۔وہاڑی میں 4صارفین کو 73650 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 18بجلی چوروں کو573642 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 17صارفین کو540044 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 14صارفین کو253750 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 38بجلی چوروں کو1061970روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 4بجلی چوروں کو130000روپے جرمانہ عائداورخانیوال میں 5بجلی چوروں کو338000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں