20

جنوبی پنجاب میں 78 بجلی چور پکڑے گئے،10 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 78 بجلی چور پکڑلئے،ایک لاکھ14ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر20لاکھ23ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،10مقدمات درج کئے گئے،4اگست2021 کو ملتان میں 4 بجلی چوروں کو82226روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان میں 14صارفین کو323836روپے جرمانہ عائداور7مقدمات درج،وہاڑی میں 10بجلی چوروں کو 197747روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 9بجلی چوروں کو456367 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،ساہیوال میں 18صارفین کو 502065روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 7بجلی چوروں کو 120000روپے جرمانہ عائد اور د و مقدمات درج،مظفرگڑھ میں 13بجلی چوروں کو163975روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 2بجلی چوروں کو130000روپے جرمانہ عائداور خانیوال میں ایک بجلی چور کو 47000روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں