9

جنوبی پنجاب پولیس آفس کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

ملتان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی جانب سے جنوبی پنجاب پولیس آفس کو ایک سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پولیس افسران و جوانوں کیلئے بڑے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا،جس میں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود،آر پی او ملتان سید خرم علی شاہ، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر مشتاق بھٹہ،کلکٹر کسٹم ملتان ریجن منیزہ مجید،معروف صنعتکار جلال الدین رومی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی،اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس نے جوانوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور پولیس جوانوں کے مسائل بھی سنے،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ایسی تقریبات سے پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور پولیس ملازمین اور افسران کے مابین فاصلے کم ہوتے ہیں اور جوانوں کے مسائل جاننے کا یہ بہترین طریقہ ہے،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس عوام اور پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے بہترین اقدامات کر رہا ہے اور عوام اور پولیس ملازمین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین عوام الناس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے،کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح افسران کی زمہ داری ہے اور عوام میں پولیس کا اعتماد فیلڈ آفیسرز عوام کے مسائل کو حل کر کے ہی حاصل کر سکتے ہیں،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ ملازمین کی فلاح کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے پولیس افسران و اہلکاران کا کڑا احتساب ہو گا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ فیلڈ میں میرٹ کی بنیاد پر اور بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاران کو تعینات کیا جا رہا ہے اور ظفر اقبال اعوان نے خواہش ظاہر کی کہ انشاء اللہ جنوبی پنجاب پولیس کو ہم سب افسران و اہلکاران مل کر مثالی پولیس بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں