18

جنوبی پنجاب پولیس آفس کو سال مکمل،ایڈیشنل آئی جی نے کیک کاٹا

ملتان،جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام کو ایک سال مکمل ہوگیا،ایک سال مکمل ہونے پر ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا،سالگرہ تقریب میں ملکی سلامتی کیلئے دعا اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ طفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس نے ایک سال میں مثالی عوامی خدمت کا سنگ میل عبور کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق جنوبی پنجاب پولیس آفس کے پودے کو تناور درخت بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ حتمی تبدیلی تفتیش بورڈ کے اختیارات ملنے سے عوام کو موثر ریلیف ملا ہے،عوام کو انصاف کی تیز تر فراہمی کیلئے مزید جدوجہد کا عہد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں