6

جنوبی پنجاب کا پہلا میاواکی جنگل تکمیل کے مراحل میں،مشیر وزیراعلیٰ جاوید اخترانصاری نے پودا لگایا

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر اولیا میں جنوبی پنجاب کا پہلا میاواکی جنگل تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری، کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پہلے میاواکی جنگل میں پودا لگایا،اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے شجرکاری کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا ہے،وزیراعظم کا 10 بلین ٹری سونامی ٹری پروگرام گیم چینجر ہے،ہر فرد اپنے حصے کا درخت لگا کر حکومت کا ساتھ دے،مشیر وزیراعلیٰ نے ڈویژنل انتظامیہ، پی ایچ اے کو شہر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری پر خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ وہاڑی روڈ پر لینئر پارک میں 6 کنال پر میاواکی جنگل بنا کر 6500 درخت لگائے جارہے ہیں،لینئر پارک عقب جنرل بس سٹینڈ میاواکی جنگل پر 6.63 ملین لاگت آئے گی،شہر میں 26 کنال پر مشتمل 5 میاواکی جنگلات میں 29 ہزار 225 پودے لگائے جارہے۔شہر میں جنگلات اکسیجن پاکٹس کا کام دیں گے۔کھاجی گراونڈ پر میاواکی جنگل پر 5.8ملین روپے، مسلم کالونی پارک پر 2.45 ملین لاگت آئے گی۔قدیم مسجد گراونڈ جنگل پر 8.2 ملین روپے، کبوتر منڈی پارک پر 8.2 ملین روپے لاگت آئے گی۔ پی ایچ اے کو میاواکی جنگل بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ میاواکی جنگل میں لوکل اقسام کے تیار درخت اور پھلداد درخت لگائے جائیں گے،چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ میاواکی جنگل شہر کیلئے پھیپھڑوں کا کام دیں گے۔میاواکی جنگل سے آلودگی کیساتھ درجہ حرارت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں