19

جنوبی پنجاب کی محرومیوں اورمعاشرتی مسائل کے حل کیلئے تحصیل سطح پر روٹری کلبز بنانے ناگزیر ہیں،ذوالفقار علی انجم

ملتان(سٹاف رپورٹر)معروف صنعتکار سینیئر روٹیرین چوہدری ذوالفقار علی انجم نے کہا ہے کہ خطہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں پسماندگی اورمعاشرتی مسائل کے حل کیلئے تحصیل سطح پر روٹری کلبز بنانے ناگزیر ہیں،کلبز ممبر شپ پر کام کریں اور کمیونٹی کی خدمت کریں تاکہ خطہ کے سماجی معاشی مسائل حل کرکے خوشحالی کی جانب سفر کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باربی کیو ٹونائٹ ریسٹورنٹ میں سینیئر روٹیرین چوہدری الطاف شاہد کی جانب سے روٹری انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ 3272 کے نمائندہ ارکان کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ڈسٹرکٹ 3272 کے نمائندہ شہروں اسلام آباد،ملتان،پشاور،لاہور،ساہیوال،مظفر گڑھ،ڈیرہ غازی خان،جھنگ،چیچہ وطنی،خانیوال سے نمائندہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،چوہدری ذوالفقار علی انجم،چوہدری الطاف شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری سماجی کاموں کی بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اور فیلو شپ کو پروموٹ کرکے معاشرے میں امن محبت بھائی چارہ کو فروغ دینا ہے،جس پر جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے روٹیرین کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پسماندہ اور مسائل کا گڑھ ہے خطہ کے مسائل کے حل اور لوگوں کی خدمت کیلئے روٹری کا دائرہ کار بڑھانا ہو گا،تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کلبز کی صورت میں علاقہ کو ڈیلور کرسکیں،انہوں نے زور دیا کہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں موجود روٹری کلبز متحد رہیں اور ممبر شپ کو فروغ دیتے ہوئے لیڈر شپ بھی پیدا کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں روٹری کے اہم عہدہ گورنر شپ کیلئے امیدوار سامنے آ سکیں،انہوں نے سلمان مبارک کی جنوبی پنجاب سے 50سال بعد گورنر منتخب ہونے کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے بارش کا پہلا قطرہ قرار دیا اور ان کی کامیابی میں تعاون کرنے پر روٹری جنوبی پنجاب سمیت گوجرانوالہ،راوالپنڈی،پشاور،لاہور،چیچہ وطنی،ساہیوال،اسلام آباد کے سینیئر روٹیرین سابق گورنرز سے اظہار تشکر کیا تقریب سے سابق گورنرز روٹری ڈسٹرکٹ 3272تعظیم احمد کمبوہ،حاجی افتخار احمد،ساجد بھٹی،ڈاکٹر پرویز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر الیکشن میں ہر ریجن کو نمائندگی ملنی چاہیے نارتھ،جنوب اور سینٹرل کا حق ہے ساؤتھ والے متحد رہیں اور کمیونٹی پراجیکٹس پر توجہ دیں لیڈر پیدا کریں ملتان نے ثابت کیا کہ وہ روٹری لیڈر شپ کا اہل ہے اسی طرح روٹری کاز کے لیے بھی کام کریں چوہدری ذوالفقار اور چوہدری الطاف شاہد کی انتھک محنتوں اور پرخلوص ساتھ نے سلمان مبارک کو کامیاب کرایا نومنتخب ڈسٹرکٹ گورنر سلمان مبارک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اسپرٹ اور حوصلہ دعائیں رنگ لائیں اور ساؤتھ کو گورنر شپ ملی اب ہم جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لیے کام کریں گے تقریب سے جان محمد،سید ثاقب علی،رضوان روہیلا،زاہد مجید، ابرار چوہدری،فیروز گیلانی،عزیمہ،ملک ریاض،میڈم شاہینہ،خواجہ محمد حسین ڈاکٹر عثمان جمشید، منیزہ منظور، راؤ جمشید علی،حفیظ ملک، سلیم ناصر،ڈاکٹر زرینہ اشرف،بلال اصغر،اعزاز اشرف،ڈاکٹر نور،نجم الاسلام،چوہدری صدیق سندھو،ڈاکٹر ایم اے بلال،افضل سپرانے بھی خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں