7

جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کو موثر بنانے کیلئے ملکی اور غیر ملکی اداروں سے مشاورت کی جائیگی،سیکرٹری صحت

ملتان(راو نعمان سے)سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکریٹریٹ کو جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے موثر بنانے کیلئے ملکی اداروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اداروں سے مشاورت کی جائے گی،تاکہ جنوبی پنجاب میں صحت کے شعبہ میں جاری او ر نئے منصوبہ جات کو بطریق احسن پایہء تکمیل تک پہنچایا جاسکے، یہ باتیں انہوں نے ہیلتھ سیکریٹریٹ کا دورہ کرنے والے ایک غیر ملکی وفد ساتھ ملاقات کے دوران کیں،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل سکھانی بھی ان کے ہمراہ تھے،جبکہ غیر ملکی وفد میں ایلکس بالنگر او ربرطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندگان شامل تھے،ملاقات میں سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب نے وفد کو ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب کو اب تک در پیش چیلنجز، محکمہ کی جانب سے متعارف کرانے والے نئے رحجانات اور منصوبہ جات بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے منصوبہ جات کو عوام الناس کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید اور کارآمد بنانے کی مختلف تجاویز زیربحث لائی گئی۔ اس موقع پر وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کا اقدام انتظامی لحاظ سے انفراسٹرکچر کو زیادہ سے زیادہ عوام کے لیے مددگار ثابت ہورہا ہے۔ وفد کے ارکان نے سیکریٹری صحت کی سربراہی میں محکمہ صحت و بہبود آبادی جنوبی پنجاب کی بہترین کارکردگی پر تعریف کی اور اس بات کا یقین دلایا کہ جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکریٹریٹ کو مزید مضبوط بنانے کیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں کی جائیں گی اور اس ضمن میں ہرممکن آپشن کو استعمال میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں