4

جولائی کے پہلے عشرے میں 684بجلی چور پکڑے گئے،ایک کروڑ سے زائد جرمانہ عائد

ملتان،میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ماہ جولائی کے پہلے عشرے میں 684بجلی چورپکڑلئے،9 لاکھ80ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ65لاکھ روپے جرمانہ عائد،28مقدمات درج۔یکم تا 10جولائی 2021 کے دوران ملتان میں 68بجلی چوروں کو1922657روپے جرمانہ عائدکیاگیا،ڈی جی خان میں 177صارفین کو2940771روپے جرمانہ عائداور23 مقدمات درج،وہاڑی میں 41صارفین کو 1128100روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 49بجلی چوروں کو1905986 روپے جرمانہ عائداورتین مقدمات درج،ساہیوال میں 136 صارفین کو2842103روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 90صارفین کو1815920 روپے جرمانہ عائداوردو ایف آئی آرز درج،مظفرگڑھ میں 80بجلی چوروں کو1327829 روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 26بجلی چوروں کو1447680روپے جرمانہ عائداورخانیوال میں 19 بجلی چوروں کو1196704روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں