19

حادثات کی صورت میں براہ راست ملوث ہونے پرملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا جائیگا،سی ای او میپکو اکرام الحق

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے آپریشنل سٹاف کو متنبہ کیا ہے کہ فیلڈ میں حادثات کی صورت میں براہ راست ملوث ہونے پر بطور سزا نوکری سے فارغ کردیا جائیگا،ٹرانسفارمرز کی تبدیلی میں دانستہ تاخیر اور سستی پر سخت ترین انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے،کرپٹ عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں،وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ملتان سرکل کے افسران کے اجلاس اور خانیوال سرکل کے دورے کے موقع پر سٹاف سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ سیفٹی کے حوالے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی (پیپکو) نے واضح ہدایات اور ایس او پیز جاری کی ہیں اگر سیفٹی ہدایات کے برخلاف کوئی حادثہ رونما ہوا،اور کوئی افسر/اہلکار اس میں براہ راست ملوث پایا گیا تو اسے نوکری سے برخاست کیا جاسکتا ہے،لہذا سیفٹی کلچر کو اپنائیں کیونکہ انسانی جان مقدم ہے،انہوں نے ٹرانسفارمرز/میٹرز تبدیلی کے عمل میں تاخیر کی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وارننگ جاری کی کہ آپریشن سٹاف کی طرف سے خراب ہونے والے ٹرانسفارمرزکی تبدیلی میں تاخیر پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے اگر کوئی اہلکار یاافسر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا،کرپٹ عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں ایسے لوگوں کی کمپنی میں کوئی جگہ نہیں ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے محرم الحرام کے حوالے سے تعزیہ، ذوالجناح، ماتمی جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں،روٹس کا معائنہ کرکے تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کو کلیئر کیاجائے جبکہ مون سون کے موسم میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے دوران ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں