14

حافظ آباد،پیشی پر آئے 5 افراد پر فائرنگ، 2 افراد قتل، 3 شدید زخمی

حافظ آباد(نمائندہ پی این این اردو)سیشن کورٹ میں پولیس حراست میں ہتھکڑیاں لگے پیشی پر آئے 5 افراد پر فائرنگ سے 2 افراد قتل اور 3 افراد شدید زخمی ہو گئے،حافظ آباد کے نواحی علاقہ ونی کے رہائشی جٹ برادری اور راجپوت عرف شاہد گونگا برادری میں دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی کہ آج سیشن جج ندیم انجم میاں کی عدالت میں دونوں پیشی بھگتنے آئے تھے کہ دوران پیشی جٹ برادری کے افراد نے عدالت کے اندر ہی شاہد گونگا برادری کے 5 افراد جوکہ پولیس کسٹڈی میں تھے اور ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھی پر فائرنگ کھول دی،شاہد گونگا برادری کے وسیم اور ندیم دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے،جبکہ 3افراد شدید زخمی ہیں جن کو 1122 کی مدد سے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم شدید زخمی ہو نے کی وجہ سے لاہور ریفر کردیا گیا ہے،یاد رہے اس دشمنی میں اب تک کل 8 افراد قتل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں