6

حامد کمرشل سنٹر وہاڑی روڈ ممتاذ آباد کے انتخابات 17جولائی کوہونگے

ملتان (راو نعمان سے)حامد کمرشل سنٹر وہاڑی روڈ ممتاذ آباد کے انتخابات 17جولائی ہفتہ کو ہوں گے،دوگروپس آمنے سامنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے الیکشن کمیشن عزیز الرحمن انصاری شیخ عبد ندیم کے مطابق انتخابات دو سال کے لیے منعقد ہوں گے پولنگ ہفتہ 17جولائی کو صبح 10بجے سے سہ پہر 4بجے تک ہوگی انتخابات کے سلسلہ میں دو گروپ سامنے آئے ہیں جس میں اتحاد گروپ عدنان احمد آفاق کی قیادت میں انتخابی نشان چاند اور فرینڈز گروپ حافظ ساجد محمود انتخابی نشان پھول کے ساتھ میدان میں ہیں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 272ہے جبکہ ووٹ پینل کی بنیاد پر کاسٹ ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں