36

حجام اور بیوٹی پارلرز والوں کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار

ملتان،حجام اور بیوٹی پارلرز والوں کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے کہا کہ محکمہ صحت ملتان نے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے،رجسٹریشن کے لٸے سیکرٹری ڈی کیو سی بی کو ہدایات جاری کردی گئی،سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ حجام اور بیوٹی پارلرز کو پہلے عارضی لائسنس جاری کیا جائے گا،حجاموں اور بیوٹی پارلرز والوں کے لیے ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ بھی لازمی قرار دے دیا گیا،حجام اور بیوٹی پارلرز والوں کے لیے لائسنس دکان میں آویزاں کرنا بھی لازمی قراردے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں