8

حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی کا 782 واں عرس 13 ستمبر سے شروع ہوگا

ملتان(سٹاف رپورٹر)شیخ الاسلام حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی کا 782 واں عرس (بمطابق چاند) 13 ستمبر سے شروع ہوگا،ضلعی انتظامیہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کے انتظامات و سکیورٹی کیلئے سرگرم ہوگئی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی صدارت میں ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود سمیت ضلعی حکام بھی موجود تھے،عرس مبارک کے حوالے سے پولیس،اوقاف،کارپوریشن ،ریسکیو 1122 سمیت تمام محکموں نے بریفننگ بھی دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ عرس مبارک پر کرونا ایس او پیز کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور زائرین کی کثیر تعداد میں آمد کے پیش نظر حکومت پنجاب اور محکمہ صحت سے کرونا ایس او پیز کی رہنمائی لی جائے گی،عامر کریم خان نے کہا کہ سندھ سے آئے زائرین کی مکمل مہمان نوازی کرینگے اور بہترین صفائی انتظامات کے ذریعے تمام تقریبات کے شرکا کو خوشگوار تاثر دیا جائے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ زائرین کو بہترین قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جائیں اور موثر ٹریفک پلان تشکیل دیکر بھرپور تشہر کی جائے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی محکمے 3 روز اپنے کیپمس قلعہ کہنہ پر برقرار رکھیں گے،تاکہ کسی بھی صورت حال میں فوری ریسپانس دیا جاسکے۔بعد ازاں زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی نے عرس انتظامات پر بریفنگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں