7

حضرت شاہ شمس سرکار نے دین اسلام کی تبلیغ و ترویج میں اہم کردار ادا کیا،بلاول بھٹو

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملتان اولیا کرام کی دھرتی یہاں آکر دلی سکون ملتا ہے،حضرت شاہ شمس سرکار نے دین اسلام کی تبلیغ و ترویج میں اہم کردار ادا کیا،میں شمسی خاندان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے شروع دن سے لے کر آج تک پیپلز پارٹی کا نا صرف ساتھ دیا بلکہ ہر مشکل وقت میں ثابت قدم بھی رہے،ان خیالات کا اظہار دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے سجاد ہ نشین مخدوم سید عون رضا شمسی،مخدوم سید حید ر رضا شمسی اور مخدوم سید یوسف رضا شمسی سے اُن کے والد مرحوم سید زاہد حسین شمسی کیلئے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،مخدوم سید احمد محمود،فیصل کریم کنڈی،جمیل احمد سومرو،یوسف اکبر نقوی اور مخدوم سید ظفر عباس شمسی،خرم شہزاد،شیخ ند یم،بھی اُن کے ہمراہ تھے۔مخدوم سید عون رضا شمسی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو امام ضامن باندھا اور کامیابی کی دعا کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاؤن کا یقین بھی دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں