16

حضرت موسی پاک شہید کی روحانی،دینی اور علمی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہیں،ندیم قریشی

ملتان( سٹاف رپورٹر)ایم پی اے وترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ برصغیر پاک وہند میں اشاعت اسلام کا سہرااولیاء اللہ کے سر ہے،حضرت موسی پاک شہید ،حضرت بہائوالدین زکریا ملتانی ،حضرت شاہ رکن عالم ،حضرت داتا گنج بخش شکر جیسی ہستیوں نے اپنے کردار اور اخلاق سے اسلام کو پھیلایا اور حضرت موسی پاک شہید کے خاندان سے تعلق رکھنے والے آج بھی ملتان سمیت پاکستان بھر میں موجود ہیں اور وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو اس سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں،گیلانی خاندان نے خطہ کیلئے تعلیمی صحت اور جدوجہد آزادی میں جو کردار ادا کیا وہ فراموش نہیں کیا جا سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار موسی پاک شہید کی جامع مسجد میں مخدوم سید مہر حسین گیلانی، مخدوم سید مظہر حسین گیلانی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں قاری سعید سرمد نے تلاوت حمید نواز عصیمی،احمد نوازعاصم ، غلام حسین قادری، قاری حسین علی نے ہدیہ نعت پیش کیا اور علامہ عبدالستار سعیدی نے بھی خطاب کیا،ندیم قریشی نے کہا کہ حضرت موسی پاک شہید کی روحانی دینی اور علمی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہیں،ان کے بعد اس سلسلہ سے تعلق رکھنے والے سجادگان روحانیت کے حامل بزرگوں کا روحانی فیض آج بھی جاری ہے اس موقع پر تقریب میںسید مہر حسین گیلانی، مخدوم سید مظہر حسین گیلانی کے مزارات پر چادریں چڑھائی گئیں اور ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی تقریب میں سید حسن غیاث گیلانی، سید فیاض الحسن گیلانی، تصویر گیلانی، طارق گیلانی، احسن گیلانی، انجینئر صدرالدین گیلانی، شفیق بھٹی،ڈاکٹر محسن گیلانی، مدثر عباس گیلانی، مدثر امیر گیلانی، حسن رضا گیلانی، خواجہ جہانگیر اور مریدین و معتقدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں