21

حضوری باغ روڈ اوریوسی نمبر1محلہ امینہ آباد روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،تاجران کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران حضوری باغ روڈ اور یونین کونسل نمبر 1 محلہ امینہ آباد کے تاجروں و رہائشیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر اور ایم پی اے ظہیرالدین علیزئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے صدر شیخ عثمان،جنرل سیکرٹری زکریا قریشی ،فاروق آمین نے کی، مظاہرہ میںشیخ ذیشان،وسیم شیخ، مزمل، محمد عثمان، محمد خرم، محمد آصف، کاشف، طیب سیال، عرفان خان و دیگر نے شرکت کی، انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے صدر شیخ عثمان اور جنرل سیکرٹری زکریا قریشی،فاروق امین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو روڈ اورگلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان پر نہ ٹف ٹائل لگائی جارہی ہیں اور نہ ہی میٹر روڈ بنایا جا رہا ہے جب کہ جو گلیاں پہلے سے ٹھیک ہیں ان کو دوبارہ ٹف ٹائل لگائی جا رہی ہیں جو کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے روڈ اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بنے ہوئے ہیں، ہمارے تین تاجر زخمی ہو گئے جس میں ایک تاجر محمد فاروق شدید زخمی حالت میں نشتر کے آئی سی یو میں داخل ہے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے،انہوں نے مزید کہا کے اگر روڈ اور گلیاں تعمیر نہ کی گئیں تو علاقہ کے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے کا گندے انڈوں سے استقبال کیا جائے گا اور پوری یونین کونسل میں ان کے خلاف بینر لگائے جائیں گے،اہلیان علاقہ نے کہا کہ ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا،مظاہرین نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ حضوری باغ روڈ، امینہ آباد، بانسوں والی گلی اور دیگر گلیوں کا سروے کروایا جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان ایم این اے اور ایم پی اے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر اہلیان علاقہ اپنے حقوق کی خاطر عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں