11

حضوری باغ روڈ پر سیوریج کا کام سست روی کا شکار،لینڈ آفیسر جیب گرم کرنے میں مصروف،انجمن تاجران

ملتان،انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے صدر شیخ عثمان،جنرل سیکرٹری غلام زکریا قریشی، نائب صدر حکیم قسور علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضوری باغ روڈ پر سیوریج پائپ لائن کا کام سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے سڑک کے درمیان میں سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے مزید سڑک بھی بیٹھنا شروع ہو گئی ہے،جس کا ذمہ دار ٹھیکیدار اور اس کا عملہ ہے جن کی وجہ سے کاروبار زندگی بھی متاثر ہو کر رہ گیا ہے،دوسری طرف مذکورہ روڈ پر تجاوزات مافیا نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے جہاں پر دونوں اطراف میں بیکریوں، مرغیوں اور بکروں کے دکانداروں نے اپنی دکانوں سے کئی فٹ آگے تک تجاوزات بنا رکھی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے لیکن تجاوزات مافیا عملہ تجاوزات مافیا سے ملی بھگت کی وجہ سے ان کے خلاف سنجیدگی سے کوئی کاروائی نہیں کرتا بس دکھاوے کی کاغذی کاروائی مکمل کرلی جاتی ہے جس کے باعث شہریوں، بچوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے لیکن لینڈ آفیسر فاروق خان اپنی جیب گرم کرنے میں مصروف ہے، اسے تاجروں، دکانداروں، شہریوں کی پریشانی کی کوئی فکر نہیں ہے، انہوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹس لیں اور تاجروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں