15

حلقہ پی پی 216 میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

ملتان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میرے حلقہ پی پی 216 میں سیوریج کے درینہ مسائل کے حل کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں،میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیان ملتان اور میرے حلقہ سے خصوصی محبت پر بےحد مشکور ہوں،پنجاب کی تاریخ میں ایسا وزیراعلیٰ کبھی آیا ہے اور نہ ہی آئے گا،انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدارعوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پر یقین رکھتے ہیں جس کا عملی ثبوت ،2021 2020 کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے189 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز کی منظوری ہے،انہوں نے کہا کہ شریف پورہ، منظورآباد عزیز کالونی ،اعوان پورہ میں نکاسی آب کے درینہ مسائل کے حل کے لیے ڈسپوزل سٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے ان علاقوں میں سیوریج کے مسائل ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی حلقہ پی پی 216 میں سیوریج کے منصوبوں اور مسائل سے متعلق واسا ہیڈ آفس دورہ کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سنٹرل ڈویژن حافظ محمد وقاص سمیت نیو ملتان،حسن پروانہ اور ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژنوں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے،اس دوران صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی کو پی پی 216 کی یونین کونسلوں 21، 22 ،23 20 ،17 ،24 ،26 59اور 60 میں پایہ تکمیل کو پہنچنے والے سیوریج منصوبوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں،شریف پورہ، حافظ جمال روڈ سے ملحقہ علاقوں میں درپیش نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے مچھلی مارکیٹ چوک اور باوا صفرا روڈ پر کئے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،جس پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے مذکورہ علاقوں میں نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ریلیف کے لیے جلد از جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں