19

حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ خانیوال کی سرزنش،ہائیکورٹ ملتان نے کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

ملتان،عدالتی حکم کے باوجود گاڑی واپس نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر خانیوال کی سرزنش کی گئی،ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایس ایچ او کو کل دوبارہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا،عدالت عالیہ میں مظفر اقبال نے درخواست دائر کی تھی،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسکی گاڑی تھانہ صدر خانیوال میں بند تھی،سپرداری کی درخواست پر عدالت نے 9 جون کو کار حوالے کرنے کا حکم دیا تھا،احکامات کے باوجود ایس ایچ او تھانہ صدر خانیوال نے حکم عدولی کی ہے،سماعت کے موقع پر ایس ایچ او قابل قبول بیان نہ دے سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں