7

حکومت امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے تعاون کی خواہاں ہے،کمشنر جاوید اختر کا اجلاس سے خطاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے تعاون کی خواہاں ہے،اس سلسلے میں امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارات تفویض کئے ہیں،ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، کمشنر ملتان نے کہا کہ تمام لائسسنداران، عزاداران ویکسینیشن لازمی کرائیں،انتظامیہ مجالس، اہم مقامات پر کورونا ویکسین کے کیمپ لگوائے گی،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے اس وبا سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو محرم الحرام کے جلوسوں کی مرمت کا ٹاسک سونپا جاچکا ہے،عزاداروں کی سہولت کیلئے جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے،واسا کو گٹروں کے ڈھکن تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،9,10 محرم کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور کم وولٹیج کے سدباب کیلئے لکھا جارہا ہے،ریجنل پولیس افسر ملتان ریجن سید خرم علی نے کہا کہ محرم الحرام کے پہلے 10 روز 910 جلوس، 3182 مجالس ہونگی،محرم الحرام میں امن و امان کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جاچکا ہے،10 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر مامور رہیں گے،اس موقع پر علماءکرام نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں برداشت،صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،امن کی فضا قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،علما کرام نے کہا کہ معیاری کام کیلئے جلوسوں کے روٹس کی مرمت کا ٹھیکہ وقت پر دیا جائے،اور ریت وغیرہ ڈالنے سے اجتناب کیا جائے،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد، سی پی او منیر مسعود مارتھ،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، حافظ محمد فاروق خان سعیدی،سید علی رضا گردیزی، مظہر گیلانی، احمد حنیف جالندھری،مزین چاون،خاور حسین بھٹہ، سید اصغر عباس نقوی، علامہ عبدالحق مجاہد،مہر سخاوت علی،ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ضلعی پولیس افسران، علماءکرام بھی موجود تھے۔اجلاس کے آخر میں وطن عزیز کی سلامتی، امن وامان کی بقا، کورونا وبا سے چھٹکارہ کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں