12

حکومت جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی قرارداد لیکر آئے.علی حیدر گیلانی

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی حیدر گیلانی نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی قرارداد لیکر آئے پیپلز پارٹی صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کھل کر انکا ساتھ دے گی۔پنجاب کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ ھے۔ قومی و بلوچستان اسمبلی میں جو دیکھا اس سے ہم وطنوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیںں ۔اگر ایوانوں میں تماشا کریں گے تو جگ ہنسائی ہوگی، حکومت نے تین سالوں میں ایک سو پینسٹھ حلقوں کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا
عوام کو تعلیم صحت انفراسٹرکچر کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھاگیا۔کیا میرا پنجاب ان کا پنجاب نہیں میرےپنجاب میں کوئی فرق ہے کیا وہ ٹیکس نہیں دیتے، وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کی عوام سے وعدہ کیا کہ وہ سو دنوں میں صوبہ بنائیں گے مگر تین سال گزر جانے کے باوجود وعدہ پورا نہ کیا ۔عمارتیں حقوق کا متبادل نہیں ہمیں جنوبی پنجاب کا صوبہ دیدیں سیکرٹریٹ خود بنا لیں گیں ۔پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کےلئے سینیٹ قومی اسمبلی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کےلئے تیار ہیں .دو سو پچپن ارب روپے کا حساب کون دے ہمیں حساب چاہئیے.عوامُ بھوک سے مر رہی ہے حکومت نے وی آئی پی فلائٹ میں تین سو نوے فیصد بجٹ میں اضافہ کر دیا ہے،حکومت نے وی آئی پی فلائٹ کےلئے چھ سو چالیس ملین روپے رکھے جو حیران کن ہے، ساری کتابیں جھوٹ بول رہی ہیں ایف بی آر نے پچپن ارب پی آر اے کو دئیے ہیں زراعت پر دو اعشاریہ ارب ٹیکس وصول کئے اگلے مالی سال کےلئے پانچ اعشاریہ پچیس ارب کا ٹارگٹ دیا گیاہے،حکومت نے سپیشل پروگرام کےلئے پینتیس ارب روپے میں پچیس ارب روپے کی نامعلوم سکیموں کےلئے مختص کیا ہےجو اپنے لوگوں کو نوازنے کےلئے رکھے گئے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں