14

حکومت دین کیلئے مدارس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،شیخ رشید احمد کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات میں گفتگو

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت دین کیلئے مدارس کی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کراچی کے دوران دارالعلوم آمد کے موقع پر ممتاز عالم دین اور صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مدارس اور نظام تعلیم سمیت افغانستان کے معاملات پر بات چیت کی گئی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مساجد اور مدارس اسلام کے مینار ہیں، اسلام کی تبلیغ میں مدارس کا کردار بہت اہم ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کی دینی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،مفتی تقی عثمانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر حکومت پاکستان کا موقف درست ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیا کرے، حالات بہتر ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں