15

حکومت ضلع مظفرگڑھ کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر


مظفرگڑھ(نمائندہ پی این این اردو)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے مظفرگڑھ کا تفصیلی دورہ کیا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے 16 محکموں کے سیکرٹریز بھی ان کے ہمراہ تھے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی،جس میں تمام محکموں کے سیکرٹریز،ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مظفرگڑھ ضلع کے پروفائل،جاری ترقیاتی سکیموں،مسائل اور اب تک کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کی تعمیر و ترقی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ضلع مظفرگڑھ کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ ضلع مظفرگڑھ کی تمام ترقیاتی سکیموں کے لئے جلد ازجلد فنڈز کا اجراء کیا جائے اور جاری سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،انہوں نے کہا کہ امسال بجٹ میں مختص کئے گئے فنڈز کو مکمل شفافیت کے ساتھ استعمال کیا جائے،تاکہ مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے،کیونکہ مہنگائی پر قابو پانا اور عوام کو اشیائے خوردونوش،پھل اور سبزیوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے حکومت پنجاب کی سخت پالیسی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نہ صرف بڑے شہروں بلکہ چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں کا دورہ کرکے اشیاء کی قیمتیں چیک کریں اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں،ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے 50لاکھ آبادی کا حامل ضلع مظفرگڑھ پاکستان کا اہم ضلع ہے،انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ ضلع کی تعمیر ترقی کیلئے ترقیاتی سکیموں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل کیلئے کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ شہر میں مختلف شاہراہوں اورچوکوں کو خوبصورت بنایا گیا ہے گرین بیلٹس کو بہتر کیا گیا ہے جبکہ تلیری میں واقع قدیم تاریخی پارک کو نواب مظفر خاں شہید پارک کا نام دیکر خوبصورت بنایا گیا ہے،اسکی تعمیر و توسیع کر کے عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا،انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے خلاف بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں،ضلع میں اب تک کورونا ویکسین کی 10لاکھ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم بھی زور و شور سے جاری ہے،جبکہ خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے حوالے سے 19ہزار سر گرمیاں کی گئیں ہیں،انہوں نے بتایا کہ ٹین بلین ٹری سونامی کے حوالے سے بھی لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں،سیکرٹری تعلیم ساؤتھ پنجاب بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب ضلع مظفرگڑھ کے نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر نے کیلئے سر گرم عمل ہے،کوٹ ادو میں کا مسیٹس یونیورسٹی کا کیمپس اس سال فعال ہو جائے گا،جبکہ مظفرگڑھ میں بھی سٹیٹ آف دی آرٹ اور جدید ٹیکنالوجیز کی حامل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،بیرسٹرڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ مظفرگڑھ میں انڈسٹریل پارک کے قیام کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے کیونکہ اس انڈسٹریل پارک کے قیام سے نہ صرف ضلع مظفرگڑھ بلکہ پورے علاقے کے نوجوانوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے اجلاس کو بتایا کہ مہنگائی کرنے والے افرادکیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے مہنگائی کے خلاف مہم اور خدمت آپ کی دہلیز پر جیسے پروگراموں میں ضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی پورے ڈویژن میں پہلے نمبر ہے۔بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے محکمہ فشریز کے تلاپیہ مچھلی کی افزائش کے فارم اور نو تعمیر شدہ نواب مظفر شہید تلیری پارک کا معائنہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ضلع میں ایسی سکیمیں شروع کی جائیں جس سے لوگوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں