21

حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،صوبائی وزیر توانائی اختر ملک

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا بہترین بلدیاتی سسٹم لارہے ہیں تاکہ عوام کے حقیقی معنوں میں مسائل حل ہوں،حکومت کی کوشش ہوگی عوام اس بلدیاتی الیکشن میں ای وی ایم مشین کے زریعے ووٹ کاسٹ کریں یہ بھی ممکن کہ جس طرح الیکشن کمیشن کہ رہی ہے کہ مرحلہ وار ہی الیکشن ہوں،ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاسی سماجی رہنما محمد شہزاد خان بابر اور محمد زبیر خان بابر کی جانب سے منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ملک طارق ،ملک عبدالرئوف،مہرنجف سیال،چوہدری فضل سابق ناظم سمیت دیگرشریک تھے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،اس یونین کونسل کو10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں،تاکہ لوگوں کی گلیوں اورسیوریج سسٹم کی تعمیرومرمت ہوسکے،مزید فنڈز جلد جاری ہونگے جوعوامی فلاحی منصوبوں پرخرچ ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں