25

حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،صوبائی وزیر توانائی اختر ملک

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ یونین کونسل موضع بھینی میں دس کروڑ مالیت سے سیوریج کی نئی لائن ڈالی جارہی ہے،اگلے ہفتہ سے بستی معصوم شاہ وہاڑی روڈ میں بھی سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن پر کام کا آغاز ہوجائے گا،یہ دیہی علاقے کی یونین کونسل تھی تاہم فاطمہ جناح ٹائون کے درمیان میں کچی بستی ہونے کی وجہ سے مسلسل نظرانداز کیا گیا،میں نے نا صرف اس بستی کیلئے فنڈزمنظور کرائے،بلکہ ان پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے،قبرستان کی چاردیوری مکمل ہوچکی ہے،سیوریج کی نئی لائن کے بعد گلیوں کوبھی نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی سماجی رہنما بستی معصوم شاہ اکبرعلی انصاری اور اصغر علی انصاری کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرملک طارق ،ملک عبدالرئوف سمیت دیگرشریک تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،اس یونین کونسل کو 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں،تاکہ لوگوں کی گلیوں اور سیوریج سسٹم کی تعمیرومرمت ہوسکے،مزید فنڈز جلد جاری ہونگے جوعوامی فلاحی منصوبوں پرخرچ ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں