4

حکومت مظلوم خواتین کی داد رسی اور ان کے تحفظ کیلئےعملی اقدامات پرعمل پیرا ہے،سبین گل

ملتان(راو نعمان سے)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب سبین گل خان اور وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن فاطمہ چدھڑ نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ حکومت پنجاب مظلوم خواتین کی داد رسی اور ان کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہیں،معاشرے میں خواتین پرتشدد کے رویوں کے خاتمہ کیلئے قوم کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی شیلٹرہوم دارالامان شاہد محمود انصاری سے ملاقات کے موقع پر کیا،جبکہ سیاسی وسماجی رہنما چوہدری سلیم انجم اور جنرل سیکرٹری سول سوسائٹی فورم ملتان چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے،چیئرمین شیلٹر ہوم دارامان شاہد محمود انصاری نے ملاقات کے موقع پر بتایا کہ دارالامان میں پناہ لینے والی مظلوم خواتین کورہائش کی جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں تحفظ پر مبنی ماحول فراہم کیا جارہا ہے اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے سہولیات اور تمام تر وسائل فراہم کیے جانا احسن اقدام ہے،چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب فاطمہ چدھڑ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ واک سنٹرمیں خواتین کوتمام قانونیسہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور معاشرے سے تشدد پر مشتمل رویوں کی نہ صرف حوصلہ شکنی کی جارہی ہے بلکہ وائلینس کرنیوالے افراد کو کیفر کردارا تک پنچانے کا عمل بھی جاری ہے واک سنٹر ملتان سمیت صوبے بھر کے مراکز کے لیے بااثر اورمتحرک افراد پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹیاں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔اس موقع پر ترجمان وزیر اعلی پنجاب وایم پی اے سبین خان نے بتایا کہ خواتین کو تحفظ پر مبنی سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے خواتین کو پروٹیکشن کی بہترین سروسز کی فراہمی کے حوالے سے واک سنٹر ملتان اور دارالامان کا کردار نہ صرف خواتین کے لیے حوصلہ افزاء ہیں بلکہ قابل ستائش بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں