14

حکومت پاکستان نے فائزر ویکسین لگوانے کی اجازت دے دی

ملتان،فاٸزر ویکسین لگوانے کے لٸے نشتر ہسپتال کے کورونا ویکسین سنٹر کو ہدایات جاری کردی گئیں،سپیشلاٸزڈ ہیلتھ کٸیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے،فاٸزر ویکسین کے لٸے خصوصی ہدایات جاری کر دی گٸیں،دل،جگر اور گردے کی سنگین نوعیت کے مرض کا شکار پچاس برس سے زاٸد عمر کے افراد فاٸزر ویکسین کے لٸے اہل ہونگے،جو ممالک چاٸنہ ویکسین کو تسلیم نہیں کرتے وہاں کے اوور سیز پاکستانی بھی اہل ہونگے،ایسے اوورسیز پاکستانی جنہوں نے 26 جولاٸی تک ملازمتوں پر جانا ہے ان کی ویکسین نشتر سنٹر سے ہوگی،ذرائع کے مطابق دل گردہ اور جگر کے امراض کا شکار افراد ویکسین لگوانے کے لٸے میڈیکل ریکارڈ بھی ہمراہ لاٸیں گے،اوور سیز پاکستانیوں کے لٸے اصل پاسپورٹ اصل ویزہ اور کنفرم ٹکٹ لانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں