13

حکومت پنجاب عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،محمد ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی کی یوسی نمبر 24 وللہ چوک آمد مختلف رہائشیوں سے ملاقاتیں کیں اور شجر کاری مہم کا پودہ بھی لگایا،اس موقع پر ندیم دھریجہ ، زاہد تھہیم ، ملک زبیر تھہیم ، محمد عامر اسلم ،محمد علی قریشی ، عابد رحمان ، محمد عاشق خان بلوچ ،ملک ریاض جنجوعہ ،جمشید جھنڈیر اور سینئر نائب صدر وہاب خان ہمراہ تھے،بعد ازاں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے ایم ڈی واسا ناصر اقبال اور ان کی آپریشنل ٹیم کے ہمراہ یوسی نمبر41 دائرہ بستی ، عابد پورہ ، محبوب کالونی چاہ جالی والا چاہ تالاب والا، غلام آباد ،طوطل پورہ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے مسائل کے حوالے سے دورہ کیا،عوامی مسائل سنے اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،40سال سے سیوریج کے مسئلہ پر توجہ نہیں دی گئی،جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے،ہم نے آدھے ملتان میں نئی سیوریج لائن ڈال کر ثابت کیا ہے کہ یہ مسئلہ بہت پہلے حل ہونا چاہیئے تھا بہت سے لوگ ابھی بھی سیوریج کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کررہے ہیں ان کی مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی سیوریج کی درستگی کیلئے واسا حکام دن رات ایک کئے ہوئے ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج ایم ڈی واسا میرے ہمراہ گلیوں محلوں میں مسائل حل کے حوالے سے دورہ کررہے ہیں،انہوں موٹر سائیکل پربھی وزٹ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں