11

حکومت پنجاب کا کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو علی الصبح فیلڈ وزٹ کا ٹاسک،مراسلہ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو علی الصبح فیلڈ وزٹ کا ٹاسک سونپ دیا،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیا گیا،مراسلہ کیمطابق پناہگاہ میں سہولیات کی فراہمی، گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیا گیا ہے،اس بارے بات کرتے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کہا کہ ہفتہ میں دو روز علی الصبح از خود دورہ کر کے شہر کے مسائل کا جائزہ لیتا ہوں،تمام افسران فیلڈ میں نکل کر شہریوں کے حقیقی مسائل کا ادراک کریں،پناہ گاہ میں نادار افراد کو بہترین سہولیات کیلئے افسر مقرر کیا جائے،مقررہ افسر پناہگاہ میں بہترین سہولیات یقینی بنانے کا پابند ہوگا،ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز علی الصبح منڈیوں میں قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں گے،اور ہر 15 روز بعد جامع رپورٹ کمشنر، حکومت پنجاب کو بھجوائی جائے گی،گرانفروشی ذخیرہ اندوزی کیساتھ ملاوٹ مافیا کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا،پنجاب فوڈ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ ایک سپیشل سیل بنائے گی۔مشترکہ آپریشن کر کے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کی جائے گی،کمشنر ملتان نے واضح کیا کہ وہ ان تمام احکامات پر عملداری کو از خود مانیٹر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں