19

حکومت کا کمشنر جاوید اختر محمود کو عید الاضحیٰ پر صفائی کے مثالی انتظامات پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے کمشنر جاوید اختر محمود کو عید الاضحیٰ پر بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے،کمشنر ملتان نے اس کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر ملتان،خانیوال،وہاڑی اور لودھراں میں مثالی صفائی کے انتظامات کئے گئے ہیں،حکومت پنجاب کی ستائش میں ڈپٹی کمشنرز اور ٹیم کا بنیادی کردار ہے،جاوید اختر محمود نے کہاکہ ڈویژنل انتظامیہ مزید محنت اور لگن سے عوامی خدمت کیلئے کوشاں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں