3

حکومت کی نااہلی سے محنت کش طبقہ بری طرح مہنگائی اور بیروزگاری سے پس رہا ہے،ملک نسیم لابر

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے محنت کش طبقہ بری طرح مہنگائی اور بیروزگاری سے پس رہا ہے،بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر عوام کو ان مشکلات سے نکالیں گے،جنوبی پنجاب سرائیکی خطے کا کلچر اپر پنجاب سے مختلف ہے اسی بنیاد پر اپنا علیحدہ صوبہ مانگتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کلچرل ونگ اور لیبربیوروکے نونامزد عہدیداروں میر احمد کامران مگسی،مطلوب حسین بخاری،غلام مرتضی،محمد علی دانش کے اعزاز میں ملک ارشد اقبال بھٹہ کے ڈیرے پیپلزسیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا،ملک نسیم لابر نے کہا کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت اور ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی بقا اور غریبوں کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں،اللہ تعالی شاہنواز بھٹو کے درجات بلند فرمائیں۔ملتان سے آزاد کشمیر ایل اے 42 سے حفیظ بٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔ہم سب پر بھاری ذمہ داری ہے کہ انہیں کامیاب کرائیں۔میزبان پیپلزہارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی عظیم شخصیت پر علی امین گنڈہ پور کی غلیظ زبان درازی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سابق سٹی صدر پیپلزپارٹی ملتان رانا نیک محمد زاہد نے کہا کہ بھٹو آج بھی عوام کے دل میں زندہ ہے کیونکہ وہ حقیقی عوامی لیڈر تھے۔انہوں نے نئے عہدیداروں کو ذمہ داری ملنے پر مبارک باد پیش کی۔پیپلزپارٹی کلچرل ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر میر احمد کامران مگسی نے کہا کہ شہید بھٹو کو اصل سزا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر ملی۔انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کہتے تھے کہ میں سوتے وقت بھی کشمیر سے غفلت نہیں برت سکتا جبکہ موجودہ حکمران کشمیر کا سودا کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ چند لوگوں کے سڑکوں پر نکلنے سے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ذریعے بنے گا اور پیپلزپارٹی ہی صوبہ بنائے گی۔پیپلزپارٹی لیبر ونگ ملتان ڈویژن کے صدر مطلوب حسین بخاری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں واحد پیپلزپارٹی ہے جو عوام کی سیاست کرتی ہے۔میری خواہش تھی کہ مزدور طبقے کے لیے کچھ کروں۔اب پارٹی نے ذمہ داری دی ہے تو اس کو اچھے انداز سے نبھائیں گے۔تقریب سے عابدہ بخاری،حفیظ احمد بٹ،ایڈی ملک،غلام مرتضی،محمد علی دانش،عبد القیوم بھٹی و دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں سید مہدی حسین گیلانی، عاشق حسین،امین بھٹی،محمد حسین لنگاہ،ڈاکٹر قمر،محمد قمر،مسعود احمد،شہباز ڈوگر،شبیر علوی،شیخ عاشق علی،یاسین عباسی و دیگر نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں