5

حکومت ہرضلع کی یکساں ترقی کے ویژن پر عمل پیرا ہیں،ندیم قریشی

ملتان(راو نعمان سے)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ عوامی ضروریات کا خیال رکھنا اور ان کے مسائل کے حل کےلئے عملی اقدامات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہ بات انہوں نے اپنے حلقے کی مختلف یونین کونسلز کے نمائندہ وفود سے ملاقات کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور شہر کے بنیادی مسائل سیوریج اور پانی کی فراہمی کیلئے منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے،انہوں نے اس موقع پرحلقے کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،رکن صوبائی اسمبلی نے مختلف وفود کو حلقے کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت ہر ضلع کی یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہیں اور تمام اضلاع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکیج دیا گیا ہے،اب کوئی بھی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا،انہوں نے کہا کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ ملک مسائل کا شکار ہوا ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں پر خرچ کر کے ملک اور قوم پر ظلم کیا گیا اور ہم منزل سے دور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ جبکہ بزدار حکومت کی توجہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر ہے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں