8

حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا واقعہ، زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان دم توڑ گیا

حیدر آباد(بیورو رپورٹ)حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان دم توڑ گیا، آٹھ افراد کی ہلاکت پر پولیس نے حیسکو کی ذیلی کمپنی کے تین ملازمین کو گرفتارکر کےعدالت میں پیش کر دیا،تفصیل کے مطابق لطیف آباد نمبر آٹھ اکبری مسجد کے قریب ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونے والا نوجوان محمد وسیم کراچی کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گیا،مرحوم کے تین بچے ہیں،پولیس نے ٹرانسفارمر مرمت کرنے والی کمپنی کے تین ملازمین عاطف، مجاہد اور ارسلان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے،سول جج نے تینوں ملزمان کو تین روزہ تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے احکامات جاری کر دیئے،خیال رہے کہ حیدر آباد میں ٹرانسفارمر دھماکے سے لگنے والی آگ کی لپیٹ میں کئی افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں