12

خاتون کے پلاٹ اور مکان پر قبضہ کرنے کا الزام،پولیس تھانہ شاہ شمس نے 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہریوں کے پلاٹ اور مکان پر قبضہ کرنے کے الزام میں 10افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں،تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کو عارفہ بتول نے بتایا کہ میرے خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد اپنے پلاٹ پر گئی تو ملزم ندیم اپنے پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ یہ پلاٹ میرا ہے،میں نے اسے اصل دستاویزات پیش کیئے مگر ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے جو میرے پلاٹ پر ناجائز قابض ہیں،شاہ رکن عالم پولیس کو محمد منشا نے بتایا کہ ملزمان توصیف،نفیس کے بھائی کو کسی نے قتل کردیاقاتل بھی گرفتار ہوگئے،اسی روز ہی ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں امجد،آصف،کامران،اسد کے ہمراہ گھر کی چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی دروازہ توڑ کر داخل ہوگئے،گھر میں موجود خواتین سے دست درازی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف وہراس پھیلادیا اور تمام خواتین و بچوں کو گھر سے باہر بھگاکر قبضہ کرلیا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں