10

خاندان گیلانی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر کا ڈاکٹر اختر ملک سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پراظہار تعزیت

ملتان(سٹاف رپورٹر)خاندان گیلانی کے سربراہ اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر سید تنویرالحسن گیلانی نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سے ان کے بڑے بھائی عطاء محمد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی،اس موقع پر انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر ایم پی اے مہندر سنگھ پال اور دیگر سیاسی سماجی رہنما موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں