22

خانیوال،بجلی کا کنکشن کاٹنے پر مسلح شخص مشتعل، گن پوائنٹ پر بحال کروا لیا

خانیوال(نمائندہ پی این این اردو)خانیوال کے علاقے کچا کھوہ میں بجلی کےکنکشن کاٹنے پر مسلح شخص مشتعل ہو گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے واپڈا ٹیم سے کنکشن بحال کروا لیا،خانیوال میں واپڈا ٹیم نے بجلی چوری کرنے پر کچا کھوہ میں واقع ایک گھر کا کنکشن کاٹا جہاں ڈائریکٹ تار سے بجلی چوری کی جارہی تھی، مسلح شخص نے سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے واپڈا ٹیم سے گن پوائنٹ پر اپنا کنکشن دوبارہ بحال کروا لیا، سرکاری ملازمین کو کہا کہ دوبارہ کنکشن کاٹا تو جان سے مار دوں گا،ایس ڈی او کچا کھوہ نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ کچا کھوہ میں 2 افراد کے خلاف درخواست دے دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں