11

خانیوال،بغیر لیڈی کانسٹیبل پولیس گھر داخل، بچی خوف سے چیختی چلاتی رہی

خانیوال،تھانہ سٹی پولیس چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بغیر لیڈی کانسٹیبل گھر میں داخل ہوگئی،کمرے میں داخل ہو کر باپ کو اٹھانے کے دوران کم سن بیٹی کی چینخوں کی دل ہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو گئی،تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی خانیوال پولیس بغیر کسی کانسٹیبل کے ذوالفقار نامی شخص کے گھر داخل ہو گئی ذوالفقار کو گھر سے حراست میں لینے کے دوران اس کی کم سن بیٹی پولیس کو گھر میں دندناتا دیکھ کر خوف ذدہ ہوگئی اور چینخنا شروع کر دیا،اہل محلہ نے پولیس گردی کی موقع پر ویڈیو بنا لی،پولیس ذوالفقار کو حراست میں لے کر تھا نہ سٹی لے آئی،تھانہ سٹی میں ریڈ میں شامل ہونے والے پولیس نوجوانوں سے ریڈ کی بابت پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کے حکم پر گئے تھے مگر کچھ بھی برآمد نہیں ہوا،جبکہ ایس ایچ او فلک شیر کاٹھیا بغیر وارنٹ اور لیڈی پولیس کے گھر میں کی گئی،کارروائی کرنے کے بارے میں جواب نہ دے سکے جبکہ ڈی پی او خانیوال کی پبلک ریلیشن آفیسر عمران کے مطابق اس کا ریکارڈ کریمنل ہے،پولیس نے رات کو ذولفقار نامی شخص پر دس لیٹر شراب کی برآمدگی کا مقدمہ درج کر دیا شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس چادر اور چاردیواری کا تقدس اگر ایسے ہی پامال کرے گی تو عوام کو کون تحفظ دے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں