4

خانیوال،ریٹیلر کے ساتھ مل کرمستحق خواتین سے رقم بٹورنے والا نوسرباز گرفتار

خانیوال(نمائندہ پی این این اردو)احساس سنٹر خانیوال میں ریٹلر کے ساتھ مل کر مستحق خواتین سے رقم بٹورنے والا نوسر باز ٹائیگر فورس خانیوال نے پکڑلیا، تھانہ سٹی خانیوال پولیس کے حوالے،تفصیلات کے مطابق احساس سنٹر جمنازیم شبیر اسٹیڈیم میں تعینات ٹائیگرز فورس خانیوال کے نوجوانوں نے مستحق خواتین سے احساس کفالت پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جلد پیسے دلوانے کے بہانے 500 روپے سے 1000 روپے فی کس بٹورنے والا ناصر حسین نامی نوسرباز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ٹائیگرز فورس کے احساس سینٹر پہ تعینات نوجوان حیدر، ندیم و دیگر نے نوسر باز ناصرسیال فقیر ولد خادم حسین سکنہ 73 دس آر کو تھانہ سٹی خانیوال پولیس کے حوالے کردیا- ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پکڑا جانے والا نوسرباز ناصر سیال فقیر ریٹلر عبدالغفار کے ایجنٹ کے طور پہ کام کررہا ہے جو ککڑہٹہ نواں شہر تحصیل کبیروالہ کا رہائشی ہے۔ احساس کفالت پروگرام کے ضلعی کوارڈینٹر کا کہنا ہے کہ ریٹلر عبدالغفار بارے پہلے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کی جانچ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں