8

خانیوال،میپکوکے پرائیویٹ لائن مینوں کا سربراہ کروڑوں میں کھیلنے لگا

خانیوال،واپڈا کے لائن مینوں نے پرائیویٹ اسسٹنٹ لائن مین رکھ لئے،لوٹ مار کا بازرا گرم پرائیویٹ لائن مینوں کے منظم گینگ کا سربراہ کروڑ پتی ہو گیا،تفصیل کے مطابق میپکو خانیوال کے بعض لائن مینوں اوراسسٹنٹ لائن مینوں نے اپنے پرائیویٹ لائن مین رکھ لئے ہیں جو کہ میپکو آفس میں رشوت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں،یہ پرائیویٹ لائن مین خود بھی پیسے کماتے ہیں اور اپنے افسران کی جیب بھی رشوت سے گرم کرتے ہیں،کنکشن کیلئے آنے والے شہری پرائیویٹ لائن مینوں کے ہاتھوں کھیلنے پر مجبور ہیں بھاری رشوت اور نذرانہ کے بعد ہی نئے کنکشن کا حصول ممکن ہے،ان پرائیویٹ لائن مینوں نے میپکو آفس میں اپنا منظم نیٹ ورک بنا رکھا ہے،خالد بگا نامی شخص اس تمام پرائیویٹ لائن مینوں کا سربراہ اور گینگ کا سرغنہ ہے۔ افسران بھی ان کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں جو میپکو حکام کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بجلی چوری ملوث بڑے بڑے کاروباری اداروں کو ان پرائیویٹ لائن مینوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں