8

خانیوال،50 کروڑ مالیت کا 217 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار

خانیوال،ضلعی انتظامیہ خانیوال نے چک 83 دس آر میں 50 کروڑ روپے مالیت کا 217 ایکڑ سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر بحق سرکاری ضبط کرلیا،کریک ڈائون کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر بابر سلیمان نے کی،جبکہ اس موقع ہر محکمہ مال اور پولیس کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا،مذکورہ رقبہ پر برٹش کاٹن گروئنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے لیز مدت ختم ہونے کے باوجود کاشت جاری تھی سرکاری تحویل میں لے کر فصلیں تلف اور عارضی و پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تاوان کی وصولی اور مزید قانونی کارروائی کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نیضلع کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائی میں تیزی لانے کا کا حکم دیدیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں