3

خانیوال سٹیشن کے قریب پاکستان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

خانیوال(نمائندہ پی این این اردو)راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس بڑے حادثہ سے بچ گئی،ریلوے سٹیشن کے قریب دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ،مسافر پریشان ،تفصیل کے مطابق پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے خانیوال ریلوے سٹیشن کے قریب پہنچی تو اچانک مسافروں سے بھری دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،رفتار کم ھونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ھوا، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے مسافر پریشان رھے ریلوے انتظامیہ نے بوگیوں کو پٹڑی پر چڑھانے کیلئے کرین اور عملے کو طلب کرلیا جبکہ اسی دوران سینکڑوں مسافر گرمی اور حبس کی وجہ سے پریشان نظر آئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں