4

خانیوال پولیس نے شہریوں کی مدد سے2 خطرناک ڈاکو پکڑ لئے

خانیوال(نمائندہ پی این این اردو)درجنوں مقدمات اور پولیس مقابلوں میں شامل دو ڈاکوؤں کو پولیس نے شہریوں کی مدد سے گرفتار کرلیا،ڈاکوؤں نے آدھے گھنٹے میں تین افراد کو لوٹا اور ایک کو مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا تھا،15پر کال چلی کہ تھانہ صدر خانیوال کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے ایک کاشتکار سے 2500روپے اور موبائل فون چھین لیا،اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ملک اعجاز مسوان وقوعہ کی طرف نکلے ،راستہ میں ہی دوبارہ اطلاع ملی کے ڈاکوؤں نے دوسری واردات میں بھی ایک شخص سے 7ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ،اور کچھ دیر بعد ہی تیسری اطلاع ملی کہ 29/10آر کے قریب انہی ڈاکوؤں نے عبدالرحمن پٹھان سے واردات کی اور مزاحمت پر اسکی ٹانگ میں گولی مار کر اسے شدید زخمی کردیا ،اسی دوران پولیس نے ڈاکوکا تعاقب شروع کردیا اور ڈاکوؤں کو 39/10آر کے قریب گھیر لیا ،دونوں اطراف کی فائرنگ سے ڈاکو باجرے کے کھیتوں میں مورچہ زن ہوگئے ،جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور عوام نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا، جس پر پولیس نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال داخل کروادیا گیا ،ابتدائی اطلاع کیمطابق ڈاکو سمندری، وہاڑی اور خانیوال پولیس کو مطلوب تھے اور انہوں نے سمندری میں پولیس مقابلہ بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں