6

خان پور،تیزاب گردی کا واقعہ، بچی سمیت 3 خواتین جھلس گئیں

خان پور(نمائندہ پی این این اردو)خان پور کے شہری علاقہ میں تیزاب گردی کے واقعہ میں 1 بچی سمیت 3 خواتین پر تیزاب پھینک دیا گیا،یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود جٹکی بستی میں پیش آیا، ریسکیو 1122 کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ رات کے پچھلے پہر نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے، نقدی موبائل فونز چوری کرنے کے بعد اہل خانہ کے جاگ جانے پر چوروں نے 3 خواتین پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے،واقعہ میں 35 سالہ نسرین، 20 سالہ شمسہ اور 5 سالہ بچی فاطمہ بی بی تیزاب سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،اطلاع ملنے پر سٹی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق تحقیقات کررہے ہیں کہ یہ واقعہ چوری کا ہے یا پھر ذاتی دشمنی میں چوری کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،زخمی خواتین اور بچی کے چہرے بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر تیزاب پھینکا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں