11

خدمت آپکی دہلیز پر ‘ بارے جائزہ اجلاس،ڈویژن بھر میں خانیوال پہلے نمبر پر

ملتان،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت خدمت اپکی دہلیز پر ‘ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ پنجاب بھر میں کارروائیوں بارے خانیوال چھٹے، وہاڑی ساتویں نمبر پر، ملتان 9ویں، لودھراں 10 نمبر پر ہے،شکایات کے حل میں پنجاب بھر میں خانیوال پہلے نمبر پر ہے،لودھراں 5ویں،ملتان 8ویں،وہاڑی 10ویں نمبر پر ہے،شہریوں کے منفی فیڈ بیک میں ملتان ڈویژن میں ضلع لودھراں نمایاں ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام وزیراعلی کے دل کے قریب ہے۔ شہریوں کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں