8

خدمت آپکی دہلیز پر مہم کے تمام اہداف پورے کئے جائیں گے،سی ای او فخرالاسلام ڈوگر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر خدمت آپکی دہلیز پر مہم کے سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں بارش کے بعد شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کیا گیا اور فلائی اوورز اور مرکزی شاہراہوں کے ڈیوایڈرز پر مکمل باریک سکریپنگ کا آغاز کیا گیا،عملہ صفائی بھاری مشینری کے ہمراہ ویسٹ اٹھاکر مٹی کلئیر کرنے میں مصروف رہا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ خدمت آپکی دہلیز مہم کے سلسلے میں خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو شہریوں کی صفائی سے متعلق شکایات کو فوری حل کرکے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ بھی کررہا ہے،فخراسلام ڈوگر کا کہنا تھا کہ کمپنی کا عملہ کوڑا کرکٹ کے ساتھ پرانے بینرز اور پوسٹرز بھی اتار کر شہر کا حسن بڑھا رہا ہے،سی ای او کا کہنا تھا کہ خدمت آپکی دہلیز پر مہم کے تمام اہداف پورے کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں