12

خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام بارے جائزہ اجلاس،ملتان شہر کی خوبصورتی کیلئے اہم فیصلے

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں خدمت آپکی دہلیز پروگرام کامیابی سے جاری ہے،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے چاروں اضلاع میں خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے چوتھے ہفتے بیوٹیفکیشن کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات،شاہراؤں اور کینال ویوز کو دیدہ زیب بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرز، انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدایت کی کہ پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا سو فی صد ازالہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول کیلئے جامع اقدامات کریں،چینی اور آٹا کی قمیتوں کے میکنزم کی کڑی سکریننگ کی جائے،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منڈیوں میں ہول سیل پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں،خدمت آپکی دہلیز پر ضلع ملتان نمایاں پوزیشن پر ہے،شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ پر کام جاری ہے،اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں